دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر ، نوجوان جاں بحق ، دوسرا زخمی
مریدکے (نمائندہ دنیا)کالاشاہ کاکومیں نجی سوسائٹی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 25سالہ انصر ولد نیامت طبی امداد سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 28سالہ شدید زخمی فرخ اعجاز کو ریسکیو ٹیم نے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔