تین پتنگ بازگرفتار، پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پتنگ بازی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ رضا آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
جو پتنگ بازی کرتے ہوئے دیگر شہریوں کیلئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے انکے قبضے سے پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔