کلینک ڈی سیل کرنے پر اتائی کیخلاف مقدمہ
تلونڈی(نامہ نگار)تلونڈی میں سیل کیے گئے کلینک کو غیرقانونی طریقے سے دوبارہ کھولنے پر مقامی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تلونڈی میں اتائی وقاص کے خلاف ڈی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر محمد سلیم انجم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کلینک کو محکمہ صحت کی جانب سے سیل کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود غیرقانونی طور پر ڈی سیل کر کے دوبارہ کھول لیا گیا۔ڈاکٹر محمدسلیم انجم نے کہا کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے ۔