شہری سڑکوں پرلٹتے رہے ،لاکھوں روپے ،فونز،گاڑیاں غائب

شہری سڑکوں پرلٹتے رہے ،لاکھوں روپے ،فونز،گاڑیاں غائب

مانگامنڈی میں رحمن ،شاہدرہ میں سکندر ،باغبانپورہ میں توقیرڈاکوؤں کے ہتھے چڑھا مصری شاہ ، شادمان سے گاڑیاں ، نواں کوٹ ،بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونزاور گاڑیوں سے محروم کردئیے گئے ۔ مانگامنڈی میں رحمن سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون ،شاہدرہ میں سکندر سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں توقیر سے 2لاکھ20 ہزار اور موبائل فون،سبزہ زار میں حمید سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں الطاف سے 1لاکھ 80ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔مصری شاہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ ،بادامی باغ اور برکی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں