حسن ابدال:ملزم کی 2 بچوں، ساس ، سسر کو قتل کر کے خودکشی

 حسن ابدال:ملزم کی 2 بچوں، ساس ، سسر کو قتل کر کے خودکشی

حسن ابدال (نمائندہ دنیا)خاوندنے گھریلو تنازع پر سسرال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 2بچے ،ساس اورسسرجاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم نے واقعہ کے بعدخود کو گولی مارکرخودکشی کرلی ۔

بتایاگیاہے کہ تحصیل حسن ابدال کے گاؤں پنڈمہری میں 36سالہ ناصر نے اپنے سسرال میں گھس کر فائرنگ کر دی،جسکے نتیجے میں 55سالہ ساس نسیم اختر اور اس کی اپنی بیٹی 2 سالہ کائنات موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ واقعے کے بعدملزم ناصر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، فائرنگ کے دوران سسر 60 سالہ نثار اور 6سالہ بیٹا فلک ولد ناصر زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کی جانب سے ریسکیوکو اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز بھی فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ہسپتال منتقل کیے جانیوالے دونوں زخمی بھی زندگی کی بازی ہارگئے ، پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھرمقیم تھی جبکہ فائرنگ کے وقت وہ گھر سے فرار ہو گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں