لڑائی چھڑوانے والے اور اسکی بہن پر گھرمیں گھس کر تشدد
راہوالی(نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی)لڑائی چھڑوانے والے اور اسکی بہین کو گھرمیں گھس کر تشدد کانشانہ بناڈالا۔
منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی ملزم اشفاق عرف شکی کا تین روز قبل رانا افتخار سے جھگڑا ہورہا تھا کہ صدام گلزارملک نے اسے چھڑوانے کی کوشش کی تھی تو اسی رنجش پر ملزم اشفاق اپنے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ صدام کے گھر گھس گیا کہ اورصدام کو جان سے ماردینے کی نیت سے گھسیٹ کر گھر سے باہر لانے کی کوشش کررہا تھا کہ ہمشیرہ اقراگلزار نے بھائی کو چھڑوانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے پسٹل کے بٹ ہاتھ اور کندھے پر مارمار کر شدید زخمی کردیا۔ گلزار ملک نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ کیلئے درخواست دے دی۔