10وارداتیں:ڈاکوؤں نے 9لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی
افتخاراور مقدس2،2لاکھ ،وجاہت 1لاکھ95ہزار روپے ،فون سے محروم گرین ٹاؤن ، سول لائنز سے 2 گاڑیاں ،دیگر علاقوں سے 3 موٹرسائیکلیں غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی10 وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 5شہریوں سے 9لاکھ35ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز لوٹ لئے جبکہ 3 موٹر سائیکلیں اور 2گاڑیاں چوری بھی ہو گئیں ۔ ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں افتخار سے 2لاکھ روپے اورموبا ئل فون ،لوہاری میں مقدس سے بھی 2لاکھ نقدی اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں وجاہت سے 1لاکھ95ہزار نقدی اور موبائل فون،سندر میں شاہد سے 1لاکھ75ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت أٓباد میں زبیر سے 1لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف گرین ٹاؤن اور سول لائنز سے 2 گاڑیاں جبکہ لوئر مال ،نولکھا اور مزنگ سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔