اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن،غیر قانونی کلینک سیل
کمالیہ(نمائندہ دنیا )محکمہ صحت کی ٹیم کا اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے غیر قانونی کلینک سیل کر دیا ۔۔۔
ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عارف شہزاد نے نواحی گاؤں 737 گ ب پرانی آبادی میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرغیر قانونی، بغیر لائسنس پریکٹس کرتے ہوئے ادویات قبضہ میں لے کر محمد منیرنامی شخص کے کلینک کو سیل کر دیا اور چالان متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوا کر کارروائی شروع کر دی ہے ۔