1976میں قتل کا 2026 میں بدلہ، معمرشہری مار ڈالا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)موضع ماڑی میں 50سال قبل ہونے والے قتل کا بدلہ لیتے ہوئے معمرشہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اسلم نے 1976ء میں ڈیرہ مڑیانہ کے رہائشی محمد یار کو قتل کیا تھا اور اس نے اپنے جرم کی سزا بھی کاٹ لی تھی، گزشتہ روز محمد یار کے بیٹے اکرم نے مبینہ طور پر اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اسلم کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔