خاتون کو ہراساں کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے ۔۔
علاقے میں (ا)نامی خاتون فوجی چوک کے قریب کام کے سلسلہ میں آئی ہوئی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اسکا پیچھا کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔