جعلی دستخط کر کے خاتون کو طلاق نامہ بھجوانے پر مقدمہ درج
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)خاوند کے جعلی دستخط کر کے خاتون کو طلاق نامہ بھجوانے والوں کیخلاف مقدمہ درج ۔
ٹونگانوالی کی رہائشی سعدیہ دختر غلام مصطفے کی شادی اڑھائی سال قبل بشارت سے ہوئی تھی جو نو ماہ قبل بغیر اطلاع سعودی عرب چلا گیا اگست 2025 میں آصف بھٹی اور مرزا عبد الوہاب ساکنان ماچس فیکٹری شاہدرہ نے بشارت کے جعلی دستخط کر کے سعدیہ کو طلاق کا نوٹس بھجوایا متاثرہ خاتون کی درخواست پر عدالت نے قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔