15 پر موٹر سائیکل چوری کی جھوٹی کال، ملزم کے خلاف مقدمہ
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی میں پولیس ہیلپ لائن 15 پر موٹر سائیکل چوری کی جھوٹی اطلاع دینا ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے جھوٹی کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 124 جنوبی کے رہائشی نعمان قیصر نے ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کے پڑوسی غلام عباس کی 45 ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں۔ اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، مگر نہ تو کالر موقع پر موجود تھا اور نہ ہی کسی قسم کی چوری ثابت ہو سکی۔مقدمہ درج کر لیا گیا۔