پولیس چھاپہ‘ معمر شخص فائرنگ سے زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر) پولیس کی چھاپے کے دوران فائرنگ سے معمر شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل محمد اقبال اور اس کے ساتھی نے ایس ایچ او تھانہ فیروز والا پر فائرنگ کی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ محمد اقبال موضع شادی خان میں اپنے عزیز شہباز کے گھر چھپ گیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے شہباز کے گھر چھاپہ مارا، پولیس کی فائرنگ سے60سالہ شہباز شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔