خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری سے نقدی لوٹ لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نو سر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ابوبکر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور تلاشی لینے کے بہانے مبینہ طور پر اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔