زمین سے انتہائی حد تک مماثلت رکھنے والا سیارہ دریافت

 زمین سے انتہائی حد تک مماثلت رکھنے والا سیارہ دریافت

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے زمین سے تقریباً 146 نوری سال کے فاصلے پر ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے انتہائی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔

HD137010 b کا نام پانے والا یہ سیارہ اپنے ستارے کے ‘قابلِ رہائش زون’ کے بیرونی کنارے پر واقع ہو سکتا ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ اس کی سطح پر مائع پانی موجود ہو سکتا ہے اور زندگی کے لیے مناسب ماحول بھی ہو سکتا ہے ۔ناسا نے بتایا کہ ہمارے سورج کی طرح کا ایک ستارہ (HD 137010) ہماری سورج کے مقابلے میں ٹھنڈا اور مدھم روشنی والا ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ سیارے کی سطح کا درجہ حرارت (-68C) -90F سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ ناسا کے سائنس دانوں نے یہ چٹانی ایگزو پلینیٹ کیپلر سپیس ٹیلی سکوپ سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ذریعے دریافت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں