طویل تدریسی سفر،معمر خاتون کیلئے گنیز ورلڈ ریکارڈ
مشیگن(نیٹ نیوز)امریکا کی 90 سالہ انگریزی کی استانی نے اپنی 67 سالہ تدریسی سفر کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا۔
امریکی ریاست مشیگن کے علاقے بیورلے ہلز سے تعلق رکھنے والی بیورلی ہنیٹ پرائس (جو ڈیٹرائٹ کاؤنٹری ڈے سکول میں انگریزی پڑھاتی ہیں) کو اپنے 67 سالہ تدریسی کیریئر پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سند پیر کے روز ایک سرپرائز تقریب میں پیش کیا گئی۔ یہ تقریب ان کی اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔اس تقریب میں مہمان سپیکرز میں کورٹنی بی وینس بھی شامل تھیں، جو بیورلی کی سابق طالبہ ہیں اور بعد میں ٹونی اور ایمی ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بنیں۔ وینس نے کو بتایا کہ انہوں نے واقعی مجھے لکھنا سکھایا اور خیالات کو بہترین انداز میں ترتیب دینا سکھایا، اور اسی وجہ سے وہ ابھی بھی ان سے رابطے میں ہیں۔