انجینئر کی حادثاتی ایجاد، جو بچوں کا پسندیدہ کھلونا بنا
لاہور(نیٹ نیوز)ایک عام سے دن کی ایک چھوٹی سی غلطی نے دنیا کو ایک ایسا کھلونا دیا جو آج بھی بچوں کی خوشیوں کا سبب ہے۔
امریکی موجد اور سابق ناسا انجینئر ڈاکٹر لونی جانسن نے ‘سپر سوکر’ نامی واٹر گن ایجاد کی، جو تاریخ کے سب سے مشہور کھلونوں میں سے ایک بن گئی۔ 1980 کی دہائی میں، جانسن گھر پر ایک ہیٹ پمپ پر کام کر رہے تھے جب ایک پائپ سے پانی کی تیز دھار نکلی اور ان کی بیٹی کو گیلا کر دیا۔ یہی لمحہ ان کیلئے نئی ایجاد کا آغاز بنا۔ انہوں نے گھر کے بیسمنٹ میں خود پلاسٹک واٹر گن کا پروٹو ٹائپ بنایا، مگر محدود سرمائے کی وجہ سے وہ خود فیکٹری نہیں لگا سکے ، اس لیے کسی ٹوائے کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی تلاش شروع کی اور یوں کئی برس لگے ۔ بالآخر 1989 میں ٹوائے کمپنی لارامی کے ساتھ معاہدہ ہوا، پہلے پاور ڈرینچر کے نام سے گن آئی، پھر اسے ری برانڈ کر کے سپر سوکر کے نام سے پیش کیا گیا۔