بھارت،بچے کے معدے سے پلاسٹک کا ہلک نکال لیا گیا

بھارت،بچے کے معدے سے پلاسٹک کا ہلک نکال لیا گیا

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی شہر احمد آباد کے سول ہکے ماہر سرجنز نے ایک نہایت پیچیدہ اور ہائی رسک طریقۂ علاج کے ذریعے ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچا لی، جس نے مشہور کردار ‘ہلک’ کا مکمل پلاسٹک ایکشن فیگر نگل لیا تھا۔

بچہ ونش اچانک بے چینی کا شکار ہوا اور اسے الٹیاں شروع ہو گئیں۔بچے کی والدہ نے اس دوران محسوس کیا کہ بچے کا ایک کھلونا غائب ہے ، پوچھنے پر بچے نے اشاروں میں بتایا کہ اس نے کھلونا نگل لیا ہے ، اہلِ خانہ فوراً بچے کو احمد آباد سول سپتال لے گئے ۔ہسپتال میں ایکسرے کے ذریعے تصدیق ہوئی کہ پلاسٹک کا ہلک بچے کے معدے میں پھنسا ہوا ہے ۔پیدیاٹرک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر راکیش جوشی نے بتایا کہ انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ کھلونے کو سر کے حصے سے مضبوطی سے پکڑ کر کامیابی سے باہر نکال لیا۔خوش قسمتی سے بچہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں