ڈکیتی قتل کیس:5مجرموں کوسزائے موت وجرمانے کاحکم

ڈکیتی قتل کیس:5مجرموں کوسزائے موت وجرمانے کاحکم

راولپنڈی (خبر نگار )ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے ڈکیتی قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ مجرموں کوموت کی سزا سنا دی۔

تمام مجرموں نے روات کے علاقہ میں نومبر 2023 میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا ۔عدالت نے تمام مجرموں کو مجموعی طور پر 55 سال قید، 60 لاکھ جرمانہ، 10 لاکھ ہرجانے کی سزا کا بھی حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں