پراپرٹی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
ملز موں نے شاہد سے جعلی اور بوگس دستاویزات بنا کر رقم وصول کر لی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں شاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کر لی اور اس کے عوض جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے اسے فراہم کردیئے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔