ننکانہ:دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی
ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ شاہ کوٹ روڈ پردھوڑکوٹ سٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر شاہکوٹ کے رہائشی 25 سالہ، شدید زخمی نوجوان، عمار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیااورجانبر نہ ہو سکا۔70 سالہ عاشق سکنہ چک نمبر 141 موقع پر ہی چل بسا۔