خضدار،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،3افراد ہلاک ، 2زخمی

 خضدار،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں  کی فائرنگ ،3افراد ہلاک ، 2زخمی

خضدار(نامہ نگار )نال کے علاقے میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی کردیا۔۔۔

  پولیس کے مطابق گزشتہ نال کے علاقے ہڑنبوڈیم کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 3افراد سیٹھ منھول ،ڈاکٹرعبدالرشید اور عبدالصبور کو ہلاک جبکہ 2افراد فہد رشید اور ماسٹردر محمد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔جاں بحق ہونے والے افرادکا تعلق وڈھ سے بتایا جاتا ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں