گارڈن ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے
مانگا منڈی میں 2لاکھ 80 ہزار، نشتر کالونی میں 2لاکھ 60 ہزار چھین لئے جوہرٹاؤن،لٹن روڈسے گاڑیاں، دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات چھین لئے گئے ۔ مانگا منڈی میں احمد سے 2 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں نثار سے 2 لاکھ 60ہزار نقدی اور موبائل فون،نولکھا میں عدنان سے 2 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں ریاض سے 2لاکھ 25ہزار اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں شہباز سے 2 لاکھ ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔جوہر ٹاؤن اور لٹن روڈ سے گاڑیاں جبکہ گلشن اقبال ،بادامی باغ اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔