مناواں کی ڈمپنگ سائٹ سے خاتون اوربچے کی لاشیں برآمد
لڑکی کی عمر22بچے کی 1سال ، شناخت کیلئے فنگر پرنٹس نادرا کو بھجوا دئیے گئے کچرا لانے والے ڈمپر بارے تحقیقات،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لے لی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں ڈمپنگ سائٹ سے نامعلوم خاتون اور1سالہ بچے کی لاشیں برآمد ،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔مناواں کے علاقے ہانڈو گجراں سے ملنے والی خاتون کی عمر 22سال بتائی گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت کے لیے فنگرز پرنٹس نادرا بھجوا دئیے گئے ہیں جبکہ کچرا لانے والے ڈمپر بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔