شاہدرہ ،ہربنس پورہ میں پولیو ٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
مہر فیاض کالونی میں سمیرا و دیگر کا پولیو ٹیم اور پولیس اہلکاروں پر تشدد شاہدرہ کے رہائشی نعیم و اہلخانہ نے انچارج عارفہ و دیگرکو زدوکوب کیا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف مقامات پرپولیو ٹیموں کو تشددکے نشانہ بنادیا گیا، ہربنس پورہ کی مہر فیاض کالونی میں سمیرا بی بی نے بچی کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرتے ہوئے ٹیم کو واپس جانے کا کہا جبکہ مزید افراد کو بلا کر پولیو ٹیم پر تشدد بھی کیا،پولیس کے پہنچنے پر اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں ،دریں اثنا شاہدرہ کے علاقے میں نعیم اور اس کے اہلخانہ نے انچارج پولیو عارفہ طاہر سمیت ٹیم کو زدو کوب کیا، کار سرکار میں مداخلت سمیت سنگین دفعات کے تحت دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔