خود کو روحانی ظاہر کر کے خاتون سے زیورات ہتھیا لئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم نوسربازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کر کے خاتون سے زیورات ہتھیال لیے۔
سہیل نامی شہری کی والدہ کو ملزمان نے روک کر باتوں میں الجھا کر زیورات ہتھیال لیے اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔