ہمسائے کے تشدد سے 4سالہ بچہ جاں بحق، ملزم فرار
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس بی کے علاقے بیدیاں روڈ پر ہمسائے کے تشدد سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اسلم کا بیٹا علی عباس گھر میں اکیلا موجود تھا کہ ہمسایہ اللہ رکھا گھر میں داخل ہوا اور اسے ٹھڈوں اور مکوں کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے باعث بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مقتول کی والدہ حویلی لکھا گئی ہوئی تھی اور بچہ گھر میں اکیلا تھا۔