گرانفروشی پر 2ہزار کارروائیاں، دو لاکھ کے جرمانے

گرانفروشی پر 2ہزار کارروائیاں، دو لاکھ کے جرمانے

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں صارفین کو اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی، تمام مجسٹریٹس، پیرا فورس متحرک رہیں گے ۔

 اسسٹنٹ کمشنرز / پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز گراں فروشوں کیخلاف 02 ہزار 435 کارروائیاں کیں، خلاف ورزیوں پر 01 لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے ۔ پرائس کنٹرول میکنزم کو بہتر بنایا گیا ہے ، گلی محلوں اور تمام یونین کونسلوں میں پرائس مجسٹریٹس باقاعدگی سے چھاپہ مار کارروائیاں کررہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی کا تدارک یقینی بنایا جاسکے ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پٹرول، پھلوں /سبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کیے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،اس سلسلہ میں شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور جہاں کہیں بھی مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت ہو تو فوری نشاندہی کرتے ہوئے شکایات درج کروائیں تاکہ غیر قانونی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کے شکنجے میں لاتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں