خاتون کو ہراساں کرنیوالے رکشہ ڈرائیور کے نیفے میں پستول چل گیا،ملزم گرفتار

  خاتون کو ہراساں کرنیوالے  رکشہ ڈرائیور کے نیفے میں  پستول چل گیا،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)ایمپریس روڈ کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنیوالے رکشہ ڈرائیور کے نیفے میں پستول چل گیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ پراطلاع دی کہ رکشہ ڈرائیور نے قریب آ کر نازیبا حرکات کیں۔شکایت ملتے ہی ورچوئل ویمن پولیس نے کانفرنس کال کے ذریعے قریبی پولیس ٹیم سے رابطہ کیا اور پولیس 10منٹ میں موقع پر پہنچ گئی۔ سیف سٹی ٹیم نے جدید کیمروں کی مدد سے 30منٹ میں رکشے کو ٹریس کرلیا ،ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ماضی میں بھی نازیبا حرکات میں ملوث رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں