قصور ،کاہنہ:3حادثات ، خاتون سمیت4افراد جاں بحق

قصور ،کاہنہ:3حادثات ، خاتون سمیت4افراد جاں بحق

دیپالپور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زاہد اور عبداللہ چل بسے رائے ونڈ روڈ پر بس کی ٹکر سے حمنہ،موٹرسائیکلوں میں تصادم سے بابر دم توڑ گیا

قصور، الہ آباد، تلونڈی،کاہنہ(نامہ نگار، نمائندگان دنیا، خبرنگار)ضلع قصور میں 2ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دیپالپور روڈ ، الہ آباد میں دیو کھارہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان ٹریکٹر ٹرالے کی ٹکر سے موقع پر دم توڑ گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ زاہداور 19 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔دوسرے حادثے میں قصور رائے ونڈ روڈ پر شدید دھند کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار بہن بھائی کو نجیفیکٹری کی بس نے کچل دیا۔

جس کے نتیجے میں راؤخانوالہ کی رہائشی 20 سالہ حمنہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، اسکا بھائی 25 سالہ فہد علی ٹانگ ٹوٹنے سے زخمی ہوگیا۔ بس ڈرائیور اور اس میں سوار فیکٹری ورکرز گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔صوا آصل رائیونڈ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم میں قصور کارہائشی 20 سالہ بابر علی ولد محمد ارشدموقع پر ہی جاں بحق،ساتھ بیٹھا رشتہ دار عزیر شدید زخمی ہوگیا۔ دوسرا موٹر سائیکل سوار عزیر اشفاق محفوظ رہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں