نوسربازوں نے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر شہری سے رقم ہتھیالی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر شہری سے رقم ہتھیالی گئی۔
تھانہ سول سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں رحمان نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں نے قابو کرلیا اور دھوکہ دہی سے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکر اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔