ڈاکوؤں کی شہریوں کو یرغمال بناکر لاکھو ں کی لوٹ مار
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے ، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
غازی أٓباد میں ذوالفقار سے 2لاکھ 70ہزار روپے اور موبا ئل فون، شیراکوٹ میں ندیم سے 2لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون،نصیر أٓباد میں انجم سے 2لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں سجاد سے 2لاکھ 25ہزار اور موبائل فون،مسلم ٹاؤن میں دستگیر سے1لاکھ65ہزار نقدی و موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔مزنگ اور جوہر ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ نولکھا، ملت پارک اور شمالی چھاؤنی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔