کاہنہ کے علاقے میں 5سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد

کاہنہ کے علاقے میں 5سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد

کاہنہ (نمائندہ دنیا)کاہنہ کے علاقے ہلوکی سے 5سالہ بچے کی گلا کٹی لاش برآمد، واقعات کے مطابق ہلوکی میں 5سالہ بچے کی تیز دھار آلہ سے کٹی ہوئی سڑک کے کنارے پڑی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر آس پاس کے علاقوں میں بچے کی لاش کی شناخت کے لئے اعلانات بھی کرائے ہیں، تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جس پر پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں