اوباش کی گھر میں گھس کر ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی

اوباش کی گھر میں گھس کر  ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار) کھبیکے میں اوباش نے گھر میں گھس کر بیس سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کی چیخ و پکار کر ملزم فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

تھانہ لدھیوالہ کے علاقے کھبیکے کا رہائشی اشفاق اپنی اہلیہ کے ہمراہ کسی کام سے گئے ہوئے تھے اور گھر میں اس کی بیس سالہ ذہنی معذور بیٹی اکیلی تھی کہ گاؤں کے اوباش سمیر نے دیوار پھاند کر اس کے گھر میں داخل ہو گیا اور لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کی چیخ پکار سن کر اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہو گیا، لدھیوالہ پولیس نے اشفاق کی درخواست پر ملزم سمیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں