ڈاہرانوالی میں 13سالہ بچے سے اوباش
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا) حافظ آبادکے نواحی گاؤں ڈاہرانوالی میں 13سال بچے سے اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر زیادتی ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔فرزانہ یوسف کا بیٹا محمد اوید گھرسے باہر نکلا تو اسے اوباش ملزم حسن علی ولد طاہر ہنجرا چکمہ دیکر کھیتوں میں لے گیا ،جہاں ملزم نے اسلحہ کے زور سے بچے سے زیادتی کا ارتکاب کیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدرلیاقت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ ملزم کو کیفر کردار پہنچایا جائے گا۔