پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 29ہزار جرمانہ
منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیرنگرانی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سرگرم، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا۔
34پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے آج کے دن پھلوں، سبزیوں، گوشت و کریانہ اشیا آٹا، گھی،بریڈ اور چینی کی قیمتوں کی کل 1087انسپکشنز کیں۔ پرائس کنٹرول ایکٹ کی مختلف خلاف ورزیوں پر1لاکھ 29ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ۔