گرانفروشی پر جرمانے ،3گرفتار
پاکپتن(نمائندہ دنیا،سٹی رپور ٹر )ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں کہاہے کہ گرانفروشی پرسخت کارروائی کی جائیگی ۔
گزشتہ روز پیرا فورس اور پر مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں کارروائیوں میں گرانفروشی پر ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے اور3 افراد کو گرفتار کیا۔دریں اثنا اے ڈی سی جنرل عابد شبیر لغاری نے سبزی منڈی جمال چوک اور شہر کے دیگر مقامات پر کریانہ سٹورز کا دوہ کیا ،اشیا کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں ۔