پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کروانیوالے 4ملزموں کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کروانے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر ان کی وراثتی پراپرٹی کے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرواتے ہوئے انہیں بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنانے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔