پیشہ ور بھکاری کو حوالات پہنچا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھیک مانگنے والے پیشہ ور بھکاری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاری کو گرفتار کر لیا۔ جو بھیک مانگتے ہوئے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔