تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
علی پور چٹھہ ‘احمد نگر چٹھہ (تحصیل رپورٹر‘نمائندہ دنیا )تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ۔
پولیس تھانہ احمد نگر نے ڈمپر قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔ عبدالرحمن ولد آصف محمود قوم راجپوت سکنہ ڈوگراں والہ جسکی عمر 16بتائی جاتی ہے جو اپنے موٹر سائیکل بلا نمبری پر سوار کیلاسکے سے جانب احمد نگر آرہا تھا تیز رفتار ٹرک جسے ڈرائیور الطاف پٹھان سکنہ پشاور چلا رہا تھا نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ،ڈمپر موٹر سائیکل سوار کو کچلتے ہوئے گزرگیا جس سے عبدالرحمن کی موقع پر موت ہو گئی ٹرک اور ڈرائیورکو مقامی پولیس نے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔شہریوں نے روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپر کے حادثات پر ارکان اسمبلی کی خاموشی پر شدید تشویس کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے شہری آبادی میں ڈمپرز کاداخلہ بند کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رہے ایک ماہ میں ڈمپر کی ٹکر سے تیسرا نوجوان لقمہ اجل بن چکا ہے ۔