شادباغ:فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

شادباغ:فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے شادباغ میں ربڑ کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں