حافظ آباد:منشیات سمگلر گرفتار 10کلو سے زائد چرس برآ مد
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )صدر پولیس نے مانگٹ نیچا کے قریب چھاپہ مار کر منشیات کے سمگلرز کو گرفتارکرکے اس سے 10کلو سے زائد چرس برآمد کرلی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
منشیات فروش ظہیر عباس سکنہ حضرت بھڑی پاک رحمن ؒ ایک تھیلہ میں بھاری مقدار میں منشیات لے جارہا تھا کہ پولیس نے مانگٹ نیچا کے قریب چھاپہ مارکر گرفتارکرلیا ۔