سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سِوک سنٹر مکمل طور پر سیل

سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سِوک سنٹر مکمل طور پر سیل

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ نے سیلز ٹیکس کی مسلسل عدم ادائیگی پر بڑا قانونی اقدام اٹھاتے ہوئے سِوک سنٹر گوجرانوالہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔

 اس سے قبل سِوک سینٹر کے بکنگ آفس کو سیل کیا گیا تھا تاہم واجبات کی ادائیگی نہ ہونے اور قانونی تقاضوں کی تکمیل میں ناکامی کے باعث اب پورے شاپنگ کمپلیکس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ سِوک سنٹر میں 400سے زائد دکانیں قائم ہیں جنہیں بھی کارروائی کے تحت سیل کر دیا گیا ۔کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ خالد محمود ٹیپو کے احکامات پر ایڈیشنل کمشنر فیصل سلطان کی سربراہی میں پنجاب ریونیو اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012کے تحت اپنے قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔ حکام کے مطابق بقایاجات کی مکمل ادائیگی اور قانونی تقاضوں کی تکمیل تک سِوک سنٹر سیل رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں