کرول گھاٹی :کارکی ٹکر ، ماں کمسن بیٹی سمیت جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ گجر پورہ کرول گھاٹی رنگ روڈ پر تیز رفتار کارکی ٹکر سے ماں کمسن بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئی۔
بتایاگیا ہے کہ خاتون شہناز بی بی اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ رنگ روڈ پیدل عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار کارنے کچل ڈالا، حادثے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ کار سوار فرار ہو گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی شہناز اور اس کی بیٹی کی لاشیں پولیس نے مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔