حافظ آباد:معذور بچے کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

حافظ آباد:معذور بچے کو اغوا  کرکے زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

حافظ آباد (نامہ نگار‘نمائندہ دنیا )ٹھٹھہ کھوکھراں میں اوباش ملزم کی 8سالہ معذور بچے کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش ،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

رفاقت علی کا معذور بیٹا گھر کے باہر چارپائی پر لیٹا ہوا تھا کہ اسامہ اسے اغوا کرکے اپنی بیٹھک لے گیا جہاں زیادتی کی کوشش کی تو بچے کے شور پر لوگ وہاں جا پہنچے جس پر ملزم فرار ہوگیا۔ بعدازاں پولیس نے ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں