غیر قانونی مقیم افغان باشندہ اور 5انسانی سمگلر گرفتار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)یف آئی اے سرکل گوجرانوالہ نے غیر قانونی مقیم افغان باشندے سمیت 6انسانی سمگلر گرفتار کرلئے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شواز احمد خاں نے انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ایک دن میں غیر قانونی مقیم افغانی باشندے افسر خان اور انسانی سمگلرز اعجاز احمد، احمد نعیم، وقاص، محمد رزاق اور لیاقت کو سرکل کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل گوجرانوالہ رانا شواز احمد خاں نے بتایا تمام گرفتار انسانی سمگلرز نے شہریوں کو یورپ بھجوانے کے ایک کروڑ روپے وصول کیے ۔