سیالکوٹ:بیٹی کیساتھ زیادتی ، اہلیہ کی درخواست پر شوہر کیخلاف مقدمہ

سیالکوٹ:بیٹی کیساتھ زیادتی ، اہلیہ کی  درخواست پر شوہر کیخلاف مقدمہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کوٹلی لوہاراں میں زاہدہ نامی خاتون کی مدعیت میں شوہر محمد احسان پر مقدمہ درج ہوا ہے جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ۔۔۔

اسکے شوہر نے اٹھارہ اور انیس فروری کی درمیانی رات اپنی اٹھارہ سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور بیٹی کے شور پر دھمکیاں دیتا رہا اور پولیس کے پاس جانے سے زبردستی روک رکھا تھا خاتون کی درخواست پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق نے رابطہ پر بتایا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ایسے گھناؤنے فعل کے مرتکب شخص کے لئے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں