بیرون ملک بھجوانے کیلئے 19لاکھ روپے لوٹنے والا ایجنٹ گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے نے بیرون ملک بھجوانے کیلئے شہری سے 19 لاکھ روپے لوٹنے والا ایجنٹ گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے انجم تعبیر خان سکنہ احمد آباد کوسیالکوٹ سے گرفتارکرلیا ۔ ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 19لاکھ روپے وصول کئے اور وعد ہ پورا نہ کیا، جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔