حافظ آباد:فائرنگ سے لڑکے کو زخمی کر نیوالا ملزم گرفتار

حافظ آباد:فائرنگ سے  لڑکے کو زخمی کر نیوالا ملزم گرفتار

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) کسوکی روڈ پر فائرنگ کرکے 14سالہ لڑکے کو شدید زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس تھانہ سٹی نے گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چار ملزموں نے معمولی جھگڑے پر عبداﷲنامی لڑکے کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جس پر تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ڈی پی او کامران حمید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس تھانہ سٹی نے چارملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم اعظم کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں