ترکیہ:کوپ 31مذاکرات بے نتیجہ،فوسل ایندھن پر شدید اختلافات
انطالیہ(اے ایف پی)ترکیہ میں اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کے مذاکرات دو ہفتوں بعد بھی بے نتیجہ ہیں، جبکہ فوسل ایندھن کا ذکر معاہدے کے مسودے سے خارج کرنے پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔
تقریباً 200 ممالک کے نمائندے جمعہ تک کی مقررہ مدت گزرنے کے باوجود ہفتے کو بھی معاہدے کیلئے مذاکرات کرتے رہے ۔ آسٹریلیا کی صدارت میں کانفرنس کا تیسرا مسودہ تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ یورپی یونین نے نئے مسودے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ماحولیاتی کانفرنس فوسل ایندھن کے تحفظ کا اجلاس بننے کا خدشہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments